ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سپریم کورٹ وجے مالیا کے خلاف لون ڈیفالٹ معاملے میں 27فروری کو سماعت کرے گا 

سپریم کورٹ وجے مالیا کے خلاف لون ڈیفالٹ معاملے میں 27فروری کو سماعت کرے گا 

Tue, 21 Feb 2017 12:12:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )شراب کاروباری وجے مالیا کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت میں 17بینکوں کے کنسورٹیم کی لون ڈیفالٹ معاملے کی درخواست پر سماعت کو سپریم کورٹ نے 27؍فروری تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔جسٹس کورین جوزف اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے آج سماعت ملتوی کردی۔اس سے پہلے سماعت کے دوران عدالت نے وجے مالیا کو ہدایات پر عمل کرنے کو کہا تھا۔کورٹ نے کہا تھا کہ وہ اپنی جائیداد کا پورا خلاصہ کریں ،جس ڈی ایگو سے ملے 40ملین ڈالر کا بھی ذکر ہو۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وجے مالیا سے پوچھا تھا کہ آپ کو جو40ملین کی رقم حاصل ہوئی ،اس کا خلاصہ آپ نے کیوں نہیں کیا؟ سماعت کے دوران مرکز نے کہا تھا کہ مالیا نے پیسہ سوئس بینک میں جمع کرا دیا۔عدالت عظمی نے وجے مالیا سے کہا تھا کہ آپ کے جواب میں آپ کو ملے 40 ملین ڈالر کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ اس پر وجے مالیا کے وکیل نے کہا تھا کہ انہیں یہ پیسے 25 ؍فروری کو ملے اور ہو سکتا ہے کہ یہ 31؍مارچ تک خرچ ہو گئے ہوں۔اس پر عدالت نے کہا کہ آپ نئے حلف نامے میں اس کی مکمل تفصیلات دیں کہ پوری رقم کا کیا ہوا؟


Share: